23 جنوری 2013 - 20:30

قطر کی امریکہ نواز حکومت نے اسرائیلیوں کی نئی خدمت اور فلسطینیوں کے ساتھ تازہ ترین خیانت کرتے ہوئے یمن کے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں منتقل کرنے کے لئے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: قطر کی امریکہ نواز حکومت نے اسرائیلیوں کی نئی خدمت اور فلسطینیوں کے ساتھ تازہ ترین خیانت کرتے ہوئے یمن کے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں منتقل کرنے کے لئے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے یمن کے یہودیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ قطر نے اسرائیل کی اس تشویش  کو دور کرنے کے لئے کہا ہے کہ وہ یمن کے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین  منتقل کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق یمن کے غیرسرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیل یمنی یہودیوں کو تل ابیب منتقل کرنا چاہتا ہے اور اس خفیہ منصوبے میں قطر نے اسرائیل کےساتھ تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غیر فلسطینی یہودیوں کی مہاجرت  فلسطینیوں کے خلاف مغربی ممالک کی گہری سازش ہے اور قطر مغربی ممالک کی اس گہری سازش کو عملی جامہ پہنانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔

.....

/169